اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کمرہ عدالت سے گرفتار نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک ساتھیوں سمیت فرار

راولپنڈی (آئی پی ایس )ہائی کورٹ کمرہ عدالت سے گرفتار نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ندیم اعجاز کو ساتھی پولیس حراست سے چھڑا کر لے گئے، ملزم کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو ہائی کورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ملزم ندیم اعجاز کے مسلح گارڈز نے ہائی کورٹ کے باہر سے پولیس حراست سے ملزم کو فرار کرایا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں روانہ کردی گی، ملزم کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہے، ملزم ندیم اعجاز کو اغوا کے مقدمہ میں جسٹس صداقت عباسی کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا۔دوسری جانب نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر ندیم اعجاز کی ضمانت خارج ہونے پر ہائی کورٹ سے فرار ہونے کے واقعہ پر سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو 24گھنٹے میں ملزمان گرفتارکرنے کا حکم دے دیا، ملزم ندیم اعجاز کیخلاف تھانہ چونترہ میں مقدمہ نمبر50/21بجرم34-1/Bپنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹی ایکٹ کے تحت درج تھا۔30نومبر 2021تک ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت پرتھا جس کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر معزز عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا، ملزم ندیم اعجاز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔ ملزم ندیم اعجازاور اسکے ساتھیوں کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker