اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتعلیم

اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران خصوصی طورپر درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا ، اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طورپر درود شریف پڑھا جائے گا۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے اسکولوں میں اسمبلی میں درودشریف پڑھنے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسکولوں میں اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بے پناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں درودشریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker