اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

آئی جی اسلام آباد ہائوس کے سامنے واقع گھر میں ڈکیتی

اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد ہائوس کے سامنے سیکٹر ایف سیون تھری کے گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو 35لاکھ مالیت کے زیورات، لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کی واردات تھانہ کوہسار کے سیکٹر ایف سیون تھری میں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ہائوس کے سامنے والے گھر میں ہوئی،ڈاکو آئی جی آفس کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں کے سامنے ڈکیتی کیلئے گھر داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوئے،ڈکیتی کے دوران ڈاکووں نے گھر میں موجود اہل خانہ کویرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیااور لوٹ مار کے دوران گھر سے 35لاکھ مالیت کے زیورت،لاکھوں نقدی لوٹ کر کالے رنگ کی گاڑی پر فرار ہو گئے،چنددن قبل ن لیگ کی سینیٹر نزہت صادق کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں بھی ڈاکووں نے اسی نوعیت کا طریقہ اپنایا تھا اور کالے رنگ کی گاڑی پر فرار ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker