اہم خبریںپاکستان

بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد،قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نیب نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسز کے کیسز قانون کے مطابق ایف بی آر کو ریفرکر دیے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، وائٹ کالر کرائمز کی تحقیقات بڑا چیلنج ہے کیونکہ جرم ایک شہر میں ہوتا ہے اور املاک کسی اور جگہ اور ملک میں موجود ہوتی ہیں، جعلی اورغیرقانونی ہاسنگ سوسائٹیز کسی اراضی کے بغیر یا تھوڑی سی اراضی رکھتے ہوئے غریب شہریوں سے ان کی عمر بھر کی جمع پو نجی پر کششں اشتہارات کے ذریعے سنہرے خواب دکھا کر لوٹتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریگو لیٹر ز کو اس سلسلہ میں اپنا موثر کردار ادا کرنا چا ہیے۔ نیب نے اپنے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے، نیب نے مقدمات کو نمٹانے کے لیے دس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے جس کے تحت بدعنوانی کے الزامات پر دو ماہ میں شکایت کی جانچ پڑتال، چار چار ماہ میں انکوائری اور انویسٹیگیشن کی جاتی ہے، نیب نے جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس کا مقصد انویسٹیگیشن اور پراسیکیوشن میں معاونت اور سہولیات فراہم کرنا ہے، نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز میں پاکستان اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی قائم کی ہے جس کا مقصد نیب کے انویسٹیگیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کو معزز عدالتوں میں نیب مقدمات میں بھرپور پیروی کے لیے جدید طریقہ کار کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سہ جہتی حکمت عملی، آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ پر عمل کرتے ہوئے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے مثبت نتائج سا منے آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker