
اسلا م آباد،انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد کی پمز ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز قدیر سے ملاقات،ملاقات میں وفد نے ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد نے کووڈ رسک الانس کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر اعجاز نے یقین دلایا کہ زیر التوا الاونس کی تقسیم ہفتے کے اندر شروع ہو جائے گی۔وفد نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر فیض اللہ کی طرف سے ایک وقت میں ہاسٹل روم اور ہاوس ہائرنگ لینے کی نشاندہی کی ۔فورم نے ڈائریکٹر کو مذکورہ ڈاکٹر کے بیان حلفی بھی جمع کروائے جس میں انہوں نے ہا وس ہائرنگ لینے کا عہد کیا تھا۔وفد نے مذکورہ ڈاکٹر ز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈائریکٹر کو میڈیکل آفیسرز کو رہائش کیے حصول کیلئے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔