
اسلام آباد ، الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا ایک اوران کیمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔
پیر کو کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیلئے ناموں پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 8 دسمبر کو ہوگا۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے،ایک ایک ممبر پر ہم تیار نہیں ہیں فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہئے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آپس میں مشاورت کرلے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ لاہور الیکشن کیوجہ سے مشاورت کا وقت دیں،جو میرٹ پر ہوگا وہ ممبر تعینات ہوگا،حکومت نے میرٹ پر اپنے نام دے دئے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر نامزد کرینگے جو دباو برداشت کرسکیں،بہترین آپشنز کی تلاش جاری ہے،نام آگئے ہیں مزید نام نہیں آسکتے،امید ہے تقرری اتفاق رائے سے ہوگی۔