اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے نے ٹینتھ ایونیو کی تعمیر کیلئے موصول ہونے والی بولیاں کھول دیں

اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے ٹینتھ ایونیو کی تعمیر کیلئے موصول ہونے والی بولیاں کھول دی ہیں، منصوبے کیلئے سب سے کم بولی این ایل سی نے دی۔

تفصیلات کے مطا بق 10thایونیو کی تعمیر دو پیکجز میں کی جا ئے،پیکج ون میں پانچ کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرینج سسٹم کی تنصیب، سیکٹروں کے درمیان اور ریلوے کراسنگ پر انڈر پاسز کی تعمیر، کلورٹس کی تعمیر اور الیکٹریکل کا کام شامل ہے جبکہ پیکج ٹو کے تحت سری نگر ہائی وے پر فلائی اوور تعمیر کئے جائے گا،10th ایونیو کے دونوں پیکجز پر 10.28 بلین روپے لاگت آئے گی۔ واضح رہے کہ ٹینتھ ایونیو کی تعمیر اسلام آباد کے ماسڑ پلان کا حصہ ہے مگر ماضی میں اس کی تعمیر کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا تاہم کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ کی ہدایت پر اس منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ٹینتھ ایونیو کی تعمیر سے سیکٹر آئی ٹین، ایچ ٹین، آئی نائن، ایچ نائن اور دیگر ملحقہ سیکٹروں کے مکینوں کو بل واسطہ سہولیات میسر آئیں گی جبکہ اس سڑک کی تعمیر سے دیگر ملحقہ بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہائو میں بھی بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker