بین الاقوامی

سعودی عرب مولانا ظفرعلی خان کی 65 ویں برسی منائی گئی

جدہ( خالد نواز چیمہ) پاکستان بھر کی طرح دنیا بھر میں بھی بابا صحافت مولانا ظفر علی خان کی 65ویں برسی کی تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔ جس میں بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی خدمات کو سراہا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  خالد نواز چیمہ  محمد عدیل جاوید راھو کہا تحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر علی خان جنہیں دنیا بابائے صحافت کے لقب سے جانتی ہے آپ عظیم  شاعر اور ادیب اور بے باک صحافی تھے  بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان نے قلم کی طاقت سے صحافت کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا تحریک آزادی  کے ہیرو بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان  کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مسلمانوں کے حقوق کی خاطر مولانا ظفر علی خان نے اپنی زندگی کا پیشتر حصہ قید میں گزارا مولانا ظفر علی خان اسلام کے سچے شیدائی تھے  ریاض   سے نامور صحافی  ذکاءاللہ محسن  شاعر پی ٹی وی کے نمائندے خصوصی  وقار نسیم وامق نے بھی بابائے صحافت  مولانا ظفر علی خان کی خدمات کو سراہا اور کہا مولانا ظفر علی خاں کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جنہوں نے صحافت خطابت  اور شاعری کے ذریعے منزل آزادی کو قریب کردیا انہوں نے ہمیشہ جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کی صدا بلند کی اور مسلمانان ہند  کو خواب غفلت سے جگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker