اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست میں انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست میں انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا، 20 دسمبر کو انتخاب ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد خیبرپختونخوا سے سینیٹ میں خالی نشست پر انتخاب کا شڈنول الیکشن کمیشن نے جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 20دسمبر کو ہوگا،کاغذات نامزدگی 30 نومبر سے 2 دسمبر تک جمع کئے جاسکیں گے جبکہ6 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی۔اعلامیے کے مطابق ،کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 8 دسمبر تک داخل کی جاسکیں گے اور ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا جبکہ 11 دسمبر کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی اور کاغذات واپس لینے کیلئے 13 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker