اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتعلیم

وزیراعظم آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

جہلم،وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائے جائیں گے، القادر یونیورسٹی میں تصوف اورروحانیت پرمبنی تعلیم دی جائے گی جبکہ اسلامی تعلیمات کیساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائیجائیں گے،القادریونیورسٹی کا ایک بلاک مکمل ہوچکاہے جبکہ یونیورسٹی کے 2 مزید بلاکس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے۔عظیم صوفی بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی کے نام سے منسوب یونیورسٹی اسلام کے سنہری اصولوں پرمبنی اور جدید تحقیقی مرکز ہے، یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کے سیرت النبی ۖ اورصوفیا کرام کی تعلیمات کے فروغ کے وژن کی تکمیل اور نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنسزکی کلاسزکاباقاعدہ آغاز کردیاگیاہے ، ملک بھر سے 60سیزائدطلباو طالبات نیداخلہ حاصل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان افتتاح کے موقع پرمہمانوں اورمیڈیاسے خطاب کریں گے جبکہ سوہاوہ جہلم میں اسلامی تعلیمات، تصوف اورجدید سائنسی تحقیق کیلئے بنائی جانے والی درسگاہ میں فیکلٹی اور طلبہ سے ملاقات بھی کریں گے۔خیال رہے اکتوبر 2019 میں وزیراعظم عمران خان القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker