پنجابصحتعلاقائی

پنڈی گھیب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پنڈی گھیب (آئی پی ایس) ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہباز پور ایلیمنٹری بوائزسکول تحصیل پنڈی گھیب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ میں مختلف لیبارٹری ٹیسٹ ، آنکھوں کا معائنہ , خواتین کے لئے گائنی ڈاکٹر اور الٹراساونڈ کی سہولت ، گردوں اور مثانے کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر فضل عباس ، جنرل فزیشن ڈاکٹر طارق ، اسکن کے عاصم قریشی ، سائکولوجسٹ صدف تفسیر ،آئ اسیشلسٹ ڈاکٹر عائشہ فزیو ڈاکٹر یوسف اور دیگر ڈاکٹرز نے سیکڑوں لوگوں کا چیک اپ کیا اور مفت دوائیں فراہم کیں۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر ملک سجاد اور جنرل سیکریٹری عبدالوحید بابی نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسوسی ایشن پلیٹ فارم سے دور دراز گاوٴں اور قصبوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker