
فیصل آباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے تھے،یہ 2،2 ہزار روپے میں ووٹ کو عزت دے رہے تھے،سابق حکومتوں نے کرپشن کو پروان چڑھایا،گھروں کیلئے 90ارب کے قرضے منظور ہوچکے ہیں،گھروں کیلئے 90ارب کے قرضے منظورہوچکے ہیں۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 30،30 سال حکومت کرنیوالوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،ماضی کے سیاستدانوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایگری کلچر گروتھ کو آگے بڑھایا ہے، جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا،مثبت پالیسیوں نے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپے کے قرضے دیئے،ہماری حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں کیں،آئندہ سال میں مارچ میں پنجاب بھر کے شہریوں کوصحت سہولت کارڈ فراہم کیے جائیں گے،500ارب روپے گنے کے کسانوں کو زیادہ ملے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب کو گھر بنادیرہے ہیں اپنے محلات نہیں بنارہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ جب اقتدارمیں آئی انہوں نے اپنے بچوں کا سوچا،اب تک 10 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگاچکے ہیں،حکومت نے بہتر انداز میں کورونا وبا کا مقابلہ کیا،وزیراعظم عمران خان کے دل میں غریب کا احساس ہے،مہنگائی پوری دنیا میں ہے50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم نے ماحولیات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے کورونا میں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈائون پالیسی کو سراہا،ن لیگ دورمیں پاورلومز کو تالے لگ گئے تھے،ایکسپورٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔