اہم خبریںپاکستانصحت

ملک میں جاری دنیا کی سب سے بڑی ویکسین مہم اختتام پذیر

اسلام آباد، دنیا کی سب سے بڑی ویکسین مہم اختتام پذیر،خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم میں9کروڑ سے زیادہ بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ۔

قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے منیجر ڈاکٹر محمد اکرم شاہ کے مطابق تین کروڑ سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوائے گئے،کامیابی فرنٹ لائن ورکرز کی کوششوں سے ہوئی،فرنٹ لائن ورکرز کے شکر گزار ہیں،خسرہ اور روبیلا سے قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا ،تمام شعبہ زندگی بشمول میڈیا اور محکمہ تعلیم کا کردار قابل ستائش رہا،میڈیا نے خسرہ اور روبیلا مہم کی آگاہی میں اہم کردار ادا کیا،والدین نے مہم کی کامیابی کو ممکن بنایا،مہم سے رہ جانے والے بچوں کی قریبی مرکز صحت سے ویکسینیشن کروائیں،مہم کے خاتمے کے بعد رہ جانے والے بچوں کو ویکسینیشن کی سہولت موجود ہے،دنیا کی سب سے بڑی ویکسین مہم کی کامیابی پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker