اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ای پی اے کا ایف ٹین میں چھاپہ،رہائشی پلازے کی تعمیر کیلئے کھدائی کا عمل رکوادیا

اسلام آباد، ادارہ تحفظ ماحولیات (پاک ای پی اے )اسلام آباد میں این او سی کے بغیر تعمیراتی کاموں کو روکنے کیلئے سرگرم ، ای پی اے کی ٹیم کا سیکٹر ایف ٹین میں چھاپہ ، رہائشی پلازے کی تعمیر کیلئے کھدائی کا عمل رکوا تے ہوئے تعمیراتی دفتر کو سیل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں بغیر منظوری تعمیراتی کام کے معاملے پر ادارہ برائے تحفظ ماحولیات (پاک ای پی اے )کی ٹیم کا سیکٹر ایف ٹین میں چھاپہ مارا اس موقع پر ڈی جی ای پی اے نے رہائشی پلازے کی تعمیر کیلئے کھدائی کا عمل رکوا دیا۔تعمیراتی دفتر کو سیل کر کے پولیس کی طرف سے ڈمپرز کو تحویل میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق رات کے وقت کھدائی کے عمل سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی تھی، بڑے پیمانے پر کھدائی کیلئے شعبہ ماحولیات سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker