وانا(حفیظ وزیر) ڈیرہ اسماعیل خان گومل میڈیکل کالج میں وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے 18ویں سالانہ میرٹ سکالرشپ اور تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرخوراک محمد عاطف تھے۔ وزیرتعلیم شہرام تراکئی اورریلیف وآباد کاری اقبال وزیر پروگرام میں شریک تھے اس کے علاوہ کمشنر ڈیرہ ڈویژن اور آئی جی گلگت بلتستان سعید خان بھی تقریب میں موجود تھے اور قبائلی مشرانوں کے علاوہ دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ملک رخمت الله ،ملک جمیل اور ملک محمود وزیر نے تینوں وزرا کو وزیرستانی روایتی پگڑی پہنائی ۔وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت الله وزیرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن وانا میں چار اہم سیکٹر میں گزشتہ 18 برس سے ہیلتھ ،ایجوکیشن، فارسٹ اورہیومین ریسورس کام کررہا ہے اور اس کے علاوہ ایک سکول سسٹم چلا رہے ہیں جس میں بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ امہ چلڈرن اکیڈمی ہے جس میں 7 سو کے قریب یتیم بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہیں اس موقع پرانہوں نے اپیل کی کہ امہ چلڈرن اکیڈمی کے لیے 4 کروڑ اور موسیٰ نیکہ پبلک سکول ٹرانسپورٹ کے لیے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ اعلان کیا جائے ۔آئی جی سعید خان وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع اور خاص کر جنوبی وزیرستان کے اکثر سرکاری تعلیمی ادارے ٹیچر نہ ہونے کے باعث بھوت بنگلوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ وزیرتعلیم شہرام تراکئی نے کہا کہ ایجوکیشن کی مد میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ضم اضلاع خاص کر وزیرستان میں تعلیم کی مد میں دوسرے اضلاع سے زیادہ کچھ کرنا ہیں اساتذہ کی مزید بھرتی کرکے خالی سیٹوں کو فوری طور پر کیا جائے گا اور غیر حاضری کی صورت میں نوکریوں سے برخاست کریں گے شہرام ترکئی نے آئی جی سعید خان کا کامیاب پروگرام پر شکریہ ادا کیا اور واوا کے مطالبات منظور کرتے ہوئے علاقہ تنائی کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول کا اعلان کردیا گیا ریلیف وآبادکاری وزیر اقبال وزیر نے تعلیم کی مدمیں وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کوشش کو سراہا اور سیعد خان وزیر کو خراج تحسین پیش کیا مہمان خصوصی صوبائی وزیرخوراک عاطف خان نے وزیرستان میں تمام غیر حاضر اساتذہ سے کہا کہ وہ ڈیوٹی باقاعدگی سے ورنہ انہیں برطرف کردیا جائے گا انہوں نے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کو سب ڈویژن کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے کی امداد اور جنوبی وزیرستان کے ہر تحصیل میں کمپیوٹر سنٹرقائم کرنا کا اعلان کیا۔ آخر میں انہوں نے پنجاب بورڈ سے 100% نمبر لینے والے شملہ اور سراج الدین ولد عبدالرحمان کو پگڑی ہہنائی اور واوا کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام دیا۔ تقریب میں سلیمان خیل وزیر، محسود اور دوتانی قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے شرکت کی۔