پنجابعلاقائی

وہاڑی میں ٹرالر نے تین طلبہ کو کچل دیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی میں مسافرخانہ روڈ پر ٹرالر کے اچانک بریک فیل ہونے سے اس کی زد میں تین سکول طلبہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق مسافر خانہ کے سامنے روڈ کے اوپر گورنمنٹ کی طرف سے ایک پل بنانے کیلئے بجٹ دیا گیا جسے مبینہ طور پر غبن کرلیا گیا اطلاعات کے مطابق ناقص انتظامات کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کے بعد عوام مشتعل ہوگئے اور انہوں سکول میں داخل ہوکر توڑپھوڑ کی جنہیں منشتر کرنے کیلئے سکول گارڈ نے ہوئی فائرنگ بھی کی۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیو بے ہوش ہوگیا جسے ریسکیو 1122 والوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں علیزہ ولد محمد رمضان عمر 15 سال ، کرن عمر 10 سال ایک نا معلوم لڑکا ہے جس کی عمر 19سال بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ حادثے کے وقت بچے سکول سے نکل رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker