پاکستان

ڈسٹرکٹ باروہاڑی میں تیسرے روزبھی ہڑتال جاری ،وکلاکی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ باروہاڑی میں تیسرے روزبھی ہڑتال جاری وکلا کی طرف سے تمام عدالتوں کامکمل بائیکاٹ کیاگیاہے اورکوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہورہا۔وہاڑی میں تعینات متعددججزکے وکلا کے ساتھ ناروارویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ باروہاڑی میں مکمل ہڑتال کاتیسرادن ہے ۔صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چوہدری ندیم اکرم پرویزنے بتایاکہ ججزکے وکلا کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف تیسرے روزبھی ہڑتال جاری ہے اورجب تک ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سمیت دیگرپانچ ججزعنایت گوندل،شازیہ کوثر،عمران صادق،ثاقب فاروق اعوان اورمزمل حسین کاتبادلہ نہیں کردیاجاتاتمام عدالتوں کامکمل بائیکاٹ جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اس حوالہ سے چیف جسٹس پنجاب لاہورہائیکورٹ جسٹس امیرحسین بھٹی کولیٹربھی لکھ دیاگیاہے جس میں یہ کہاگیاہے کہ ایسے کرپٹ اورنااہل ججزکسی صورت بھی وہاڑی جوڈیشری کاحصہ نہیں رہ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker