اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ازبکستان کے صدر کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ،دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں بھرپور صلاحیت سے مستفید ہونا ہے۔وزیراعظم نے ترجیحی تجارتی معاہدے کے جلد حتمی شکل دینے اوردوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں امن و استحکام سے علاقائی خوشحالی کے لیے رابطے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ازبکستان کے صدر نے وزیراعظم کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ازبک صدر کے دورے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون فروغ پائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker