![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/10/CDA-Islamabad-1.jpg)
اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے سیکٹر آئی 16تھری اور فور کے لے آئوٹ پلان میں تبدیلی کر دی ، سی ڈی اے بورڈ کی ہدایت پر سیکٹر آئی 16فور میں 36پلاٹس ختم جبکہ آئی 16تھری میں مزید 36پلاٹس کی منظوری دیدی ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے بورڈ کے 15اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکٹر آئی 16فور میں گلی نمبر 143میں 9، گلی نمبر 148میں 18اور گلی نمبر 149میں 9پلاٹس ختم کر دیئے گئے ، ختم کئے گئے پلاٹس کی زمین کو مستقبل میں استعمال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیںسیکٹر آئی 16تھری میںکی گلی نمبر 25اے ، 27اے ، 27اے اور 28اے میں مزید 9،9پلاٹس منظور کرلئے گئے ہیں ۔