اسلام آباد،تھانہ نون پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سجاد علی نامی چور گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے موبائل فون، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر کے درج شدہ مقدمہ میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ نون اشتیاق شاہ معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔