اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے ممبر ایڈمن عامر عباس کی جانب سے بڑا فیصلہ ، سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کی جانب سے غیر ضروری طور پر پوسٹنگ، ٹرانسفر کی سفارش کروانے اور دبائو ڈلوانے پرسی ڈی اے کی طرف سے متعلقہ افسران کے خلاف مس کنڈیکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی اور جبری ریٹائر کیا جائے گا ۔
جمعرات کو اس حوالے سے ممبر ایڈمن کی ہدایت پر ڈی جی ایچ آر قاسم چھٹہ نے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ افسران اور ملازمین اپنی من پسند ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیلئے سیاسی و دیگر ذرائع سے سفارشیںیا دبائو ڈلواتے ہیں ،جس کی وجہ سے مینجمنٹ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،تاہم آئندہ ایسے کسی دبائو کی صورت میں ان افسران کے نام نوٹ کر کے انکی اے سی آر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹسز لگائے جائیں گے،جبکہ انکے خلاف سی ڈی اے رولز اینڈ ریگولیشنز کے تحت محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی ، علاو ہ ازیں سفارش کروانے والے افسر کو جبری ریٹائر بھی کیا جا سکے گا۔