بین الاقوامیخیبر پختونخواہعلاقائی

پی آئی اے فجیرہ کے لیے پروازیں شروع کرنے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن

دبئی (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے  فلائٹس شروع کرنے والی پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی بن گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پشاور سے 168 مسافر لے کر جمعرات کی دوپہر فجیرہ پہنچی۔ فجیرہ کے ہوئی اڈے پر فیجرہ کے شاہی خاندان کے ارکان اور دیگر اعلٰی حکام نے پی آئی اے کی پرواز کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر روایتی استقبالی رقص بھی پیش کیا گیا۔ ائرلائن کے مطابق  پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئی ہیں۔ قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ریاست فجیرہ کے لیے پرواز چلانے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی ہے۔  پی آئی اے کی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت 15 منٹ کے اندر تمام مسافروں کی امیگریشن مکمل کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ’پی آئی اے کے مسافروں کے لیے خصوصی بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو دیگر شہروں تک بلا معاوضہ رسائی فراہم کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker