
اسلام آباد ، سابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے پر توہین عدالت کیس ، خبر دینے والے صحافی انصار عباسی نے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب داخل کرا دیا،صحافی انصار عباسی کے جواب کی کاپی سب نیوز نے حاصل کرلی ۔
جواب میں کہا گیا کہ ہمیشہ عدالت اور ججز کا احترام کیا، توہین عدالت کا الزام غلط ہے، عدالت پر مکمل اعتماد ہے، اس لیے کوئی وکیل مقرر نہیں کر رہا،رانا شمیم کا بیان حلفی رپورٹ کیا جس میں انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزام لگایا،گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج نے بیان حلفی دستخط کرنے کی تصدیق کی،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے بھی رابطہ کیا، انہوں نے الزامات کی تردید کی،سابق چیف جج گلگت بلتستان کا سابق چیف جسٹس پاکستان کے خلاف بیان حلفی کو اگنور نہیں کیا جا سکتا، خبر کی اشاعت سے قبل دنوں اشخاص سے رابطہ کر کے بطور صحافی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری پوری کی،بیان حلفی کے متن کی پرواہ نہیں کی کیونکہ وہ عدلیہ میں اعلی عہدے پر رہنے والے شخص کی طرف سے تھا، میری خبر میں کسی ہائی کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج کا نام نہیں لکھا گیا۔