پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق اور 363 کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 13 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار690 ہوگئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار240 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 363 مثبت کیسز سامنے آئے ، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.88 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 998 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 722 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 714، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار774 اور بلوچستان میں 33 ہزار458 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار554 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار540 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Related Articles
چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم
جمعرات, 6 فروری, 2025
صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور
جمعرات, 6 فروری, 2025
حضرت امام حسین ؑاور حضرت عباس بن ؑکے جشن ولادت کی تقریب حاجی فاضل عباس صالح العوز کی سربراہی میں 7رکنی وفد کی شرکت
جمعرات, 6 فروری, 2025
چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی ’’پیس 2025 ‘میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا
جمعرات, 6 فروری, 2025