![fawad ch](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/11/fawad-ch-3.jpg)
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سیل کی سربراہی کا اعتراف کرلیا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نوازمسلم لیگ(ن)کامیڈیاسیل چلارہی تھیں، وزیراعظم ہاؤس میں مریم نوازکااسپیشل میڈیا سیل بنایا گیاتھا، آج مریم نواز نے اپنے میڈیا سیل کا اعتراف کیا۔ منظم طریقے سے صحافیوں کو خریدا گیا۔ مخالف صحافیوں کے گروپ کو سزائیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی نائب صدر نے جن چینلز کو سزادی ان کے نام لیے، مریم نے جن کو سزانہیں دی ان کے نام نہیں لیے، مریم نے میڈیا سیل کی سربراہی کا اعتراف کرلیا ، لیگی نائب صدر نے 10ارب روپیمن پسند چینلز کو دیئے۔ جن صحافیوں کو فلیٹ اور پیسے دیئے گئے ان کی تحقیقات ہوں گی۔ ساراکام مریم نوازخودکررہی تھیں، پرویزرشیدکٹھ پتلی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو فلیٹس کے بارے میں بتانا ہو گا کیسے خریدے گئے، مسلم لیگ(ن) کے پاس جوشواہد ہیں عدالت کے سامنے رکھے، عام آدمی چاہتا ہے چوروں سے پیسے لیے جائیں۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے عدلیہ پر حملے آج بھی جاری ہیں، چاہے وہ جعلی ویڈیو ہوں یا ٹیپ سے ہوں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم کے معاون خصو صی شہباز گل اور کنول شوزب کے ہمراہ نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز کے پریس کے ردعمل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پانامہ آیا تو میاں صاحب نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بول کر بتایا کہ یہ ہیں وہ زرائع۔ بعد میں سپریم کورٹ کے اندر قطری خط جمع کروایا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ آزاد عدلیہ اور آزاد اداروں کو برداشت نہیں کرسکتی۔ جے آئی ٹی نے صفائی کے لیے تین ماہ کا وقت دیا۔ بعد میں کہا گیا کہ اقامے پر نکالا گیا۔ اقامے منی لانڈرنگ کے لیے رکھے جاتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ آج تک ان کے لندن فلیٹس کی رسیدیں نہیں آئیں۔ عمران خان جنرل جیلانی کی گود میں چوسنی لے کرنہیں آئے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے جھوٹ سے پریس کانفرنس شروع کی۔ شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے جھوٹ سے پریس کانفرنس شروع کی۔ ان کے چچا اور والد بھی جھوٹ سے بات شروع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے کب کہا کہ یہ ان کی آواز نہیں؟ مریم نواز نے نورانی صاحب کو ہمیشہ جھوٹ کے لیے استعمال کیا۔ محترمہ تھوڑی ٹیوشن لے لیتیں۔شہباز گل نے کہا کہ مریم نوازنے کہا تھا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں پھر بعد میں دونوں جگہ پراپرٹی نکلیں۔ آپ نے کیلیبری فانٹ متعارف کروایا آپ نے محترمہ شہید بینظیرکی غیر اخلاقی تصاویر بنوائیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے رانا شمیم کا نام لیا جن کو انہوں نے نوازا۔ جو جج آپ کو سزا دیں آپ اس کے گریبان میں ہاتھ ڈالتے ہیں اوراداروں کو گالیاں دیتے ہیں۔ انھوں نے ثاقب نثار سمیت موجودہ چیف جسٹس پر بھی الزامات لگائے۔معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز ادارے کو گالی دیتی ہیں پھرکہتی ہیں کہ ایک شخص کو گالی دی ہے۔ کچھ چینلز کے ایڈ بند کرنے کی بات کی اورآج بھی اپنے پسندیدہ چینل کے رپورٹرسے سوال لیا،مریم نوازاس قدربد تمیزہیں کہ آپ کو معلوم نہیں کہ ججز کے بارے میں بات کرنی ہے۔ یہ کہتی ہیں عدلیہ میں کچھ گروہ ہیں۔اس موقع پر کنول شوزب نے کہا کہ آج میں نے بھی مریم نواز کی طرح سبز جوڑا پہنا ہے لیکن میں پاکستان کے پرچم کو پسند کرتی ہوں۔کنول شوزب نے کہا کہ جھوٹی گواہی کا گناہ شرک کے برابر ہے، مریم بی بی کو بھی یہ جان لینا چاہئیے۔ جاتی امرا کی جائیداد قبضے کی ہیں۔ مریم نواز کہتی ہیں میرے دادا امیر تھے جبکہ شہباز شریف فخر سے کہتے ہیں میں مزدورکا بیٹا ہوں۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے مانا کہ وہ تازہ ویڈیو سے فائدہ اٹھانے والی ہیں۔ شہباز شریف نے ملک قیوم کو ڈکٹیشن لگوائی۔ رشوت لینے اور دینے والے دونوں دوزخی ہیں جو ججز بریف کیس نہیں لیتے ان کے خلاف الزمات لگائے جاتے ہیں۔کنول شوزب نے کہا کہ مریم نواز کو عمران فوبیہ کی بیماری ہے۔ صبح دوپہر شام عمران خان ان کے ذہنوں پر سوار ہیں۔