اہم خبریںپاکستان

ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ سلیم اللہ خان کی طرف سے دائردرخواست میں استدعا کی گئی کہ ای وی ایم سے متعلق ہونے والے ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، 17 نومبر کے اجلاس میں 33بل منظور کئے گئے ،منظور کئے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے والی ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے، ای وی ایم ترمیم سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا، ، ای وی ایم کا خرچہ اسکے فائدے سے زیادہ ہے، ای اوی ایم سے حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا، ترمیم سے آئین کے بر خلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے، ترمیم ووٹ ڈالنے کے اوورسیز کے اختیارات و ضاحت نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker