پنجابعلاقائی

ریجنل پولیس آفیسر وہاڑی سید خرم علی کی کھلی کچہری

وہاڑی (ںمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر وہاڑی سید خرم علی نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی کھلی کچہری کا انعقاد حکومت پنجاب کے وژن اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے احکامات کے تحت کیا گیا ۔ ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی ،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی کھلی کچہری میں موجود تھے اس موقع پر آر پی او نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف ان کی دہلیز پرفراہم کرنا اور عوام کو بلا تفریق انصاف فراہم کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جا رہا ہے۔ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ آرپی او نے سائلین کی درخواستوں کو سنا اور موقع پرحل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker