پنجابعلاقائی

اے سی وہاڑی کا میڈیکل سٹورز کا دورہ، ادویات کا ریکارڈ چیک

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) اے سی وہاڑی سید وسیم حسن نے شہر بھر کے میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کرکے ادویات کا ریکارڈ چیک کیا انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور مختلف دیہی مرکز مالز کا بھی دورہ کرکےسہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی مشن ہے فرسٹ ایڈ کے طور پر استعمال ہونے والی ادوایات کی وافرمقدار میں فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے شہر میں ڈینگی و کورونا کے اثرات کو زائل کرنے والی ادوایات کی مہنگے داموں بلیک میں فروخت کی شکایت پر اقدامات کیے گئے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں شہر میں پیناڈول پیراسٹامول ڈسپرین سمیت فوری ضرورت والی تمام ادویات سستے داموں وافر مقدار میں موجود ہیں ان کا کہنا تھا کے ادویات سمیت ضروریات زندگی کی اشیا کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا بعدازاں اے سی وہاڑی سید وسیم حسن نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور مختلف دیہی مرکز مالز کا دورہ کیا اس دوران ان کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاڑی کے رقبہ جات کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جس کا 80 فیصد عمل مکمل ہوچکا ہے بہت جلد تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا اس موقع پر ریونیو حکام اور ڈرگ انسپکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker