اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نیب ترمیمی بل پر(ن)لیگ کی حمایت

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں مسلم لیگ ن نے نیب کی حمائت کردی ۔اجلاس میں نیب ترمیمی بل پر گرما گرم بحث کے دوران رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھایا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلوں نیب کے دائرہ کار سے نکال دیا گیا ہے بہتر تھا یہ معاملات نیب کے پاس ہی رہتے ،مسلم لیگ (ن )تو سرے سے ہی نیب کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن رانا ثنا اللہ نیب کی حمائت میں بول پڑے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر کارروائی کا اختیار نیب کے پاس ہونا چاہئے۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نیب کی حمائت میں بول پڑے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر کارروائی کا اختیار نیب کے پاس رہنا چاہئے،کابینہ کے اجتماعی فیصلے نیب کے دائرہ سے نکال دیئے گئے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے سوال کیا کہ کابینہ کے اجتماعی فیصلوں پر پھر کونسا ادارہ ایکشن لے گا جس کے جواب میں فروغ نسیم نے کہا کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کابینہ کے فیصلے پر کارروائی کر سکتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کا سربراہ حکومت لگاتی ہے، ان اداروں کے سربراہان کو قانونی تحفظ بھی حاصل نہیں،اس سے بہتر تھا یہ معاملات نیب کے پاس ہی رہتے۔فروغ نسیم نے کہا کہ نیب چیئرمین کوئی تحفظ حاصل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker