
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرِ اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی راہنما غوث علی شاہ کی ملاقات، ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو۔اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے سندھ بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں اشیاء ِ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔