اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے اسلام آباد ایکسپریس وے سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے سرگرم

 اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے اسلام آباد ایکسپریس وے سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے سرگرم۔ درجنوں غیر قانونی اسٹالز ختم۔ تجاوزات کنندگان کا 6 ٹرک سامان ضبط۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد ایکسپریس وے سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے روز اسلام آباد ایکسپریس کے علاقے ضیا مسجد اور کھنہ پل پے قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین آپ شروع کر دیا ۔ اس آپریشن میں ابتدائی طور پر ضیا مسجد کے اطراف سے 35 غیر قانونی اسٹالز بھاری مشینری کی مدد سے ختم کر دئیے۔ بعدازاں کھنہ پل اور اسکے گردو نواح میں قائم تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا گیا اور روڈ پر قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا اسی طرح لہتراڑ روڈ کی جانب بھی تجاوزات کے خلاف بھر پور ایکشن لیتے ہوئے دوکانوں کے باہر تجاوزات کو ہٹا یا گیا ان کارروائیوں کے دوران تجاوزات کنندگان کا 6 ٹرک سے زائد سامان قبضے میں لیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ان آپریشن کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ ٹریفک

کے بہاو میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات مہیا ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker