اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں نصب سٹریٹ لائٹس کو ریٹروفٹنگ کرکے ایل ای ڈیز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے )قومی ادارے نیکاپ کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے جا رہا ہے جس کے تحت اسلام آباد میں پہلے سے تنصیب شدہ روایتی سوڈیم سٹریٹ لائٹس کو ریٹروفٹنگ کرکے یورپین طرز کی ایل ای ڈی بنائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایل ای ڈی لائٹس نئی ایل ای ڈی لائٹس کی قیمت کے مقابلے میں چالیس فیصد قیمت میں نصب کی جائیں گی۔ اس معاہدے سے روایتی سوڈیم سٹریٹ لائٹس جو 250واٹ پر چلائی جارہی ہیں ان کو 150واٹ پر چلایا جائے گا جبکہ ایل ای ڈی لائٹس کی 1000 گھنٹہ ورانٹی بھی ہو گی۔ مزید برآں یہ ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹ خودکار نظام کے ذریعے چلائی اور بند کی جاسکیں گی۔ اس معاہدے سے جہاں سی ڈی اے کو سٹریٹ لائٹس کی تنصیب میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی وہاں توانائی میں خاطر خواہ بچت بھی ہو گی۔مزید برآں ریٹروفٹ کی گئی لائٹس جدید تقاضوں کے مطابق ہوگی۔ ان ایل ای ڈی لائٹس کی مرمت بھی نہایت آسان ہوگی اور کم لاگت پر تیار بھی کی جاسکے گی۔واضح رہے کہ قومی ادارہ نیکاپ ریٹرو فٹنگ کے شعبے میں مہارت اور تجربہ رکھتا ہے جس سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس معا ہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker