پاکستانتازہ ترین

بوریوالا: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے شہری کی جان لے لی

وہاڑی(محمد اشرف )بوریوالا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے ایک شہری کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق بوریوالا سٹیڈیم روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے نوجوان کو قتل کر دیا۔چغتائی لیب کا ملازم لیب پر موجود تھا کہ نامعلوم مسلح ڈاکو نے اس سے نقدی لوٹی اور فرار ہونے لگا تو اسی دوران مقتول شہزاد سکنہ زاہد آباد لیب سے بایر نکلا جس پر نامعلوم مسلح ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر شہزاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker