بجلی کے بعد گیس صارفین کیلئے بھی بری خبر،سوئی ناردرن کی گیس کی اوسط قیمت میں 157.50فیصد کے بڑے اضافے کی درخواست ،درخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں اوگرا کو دی گئی۔اوگرا سوئی نادرن کی درخواست پر یکم دسمبر کو لاہور میں سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کی گیس کی اوسط قیمت میں907روپے 75پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست دی گئی ۔سوئی ناردرن کیلئے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 576روپے 32پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے۔سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 1484روپے سات پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کرنے کی درخواست کی ہے ۔سوئی نادرن نے سابقہ سالوں کے ریونیو شارٹ مد میں بھی 219 ارب 89کروڑ روپے کی درخواست کی ہے۔