اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جعلی ڈگری کیس: مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے کاشف محمود نااہل قرار

اسلام آباد(آئی پی ایس )جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے کاشف محمود کونااہل قراردے دیا گیا،سپریم کورٹ نے کاشف محمود کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کی اپیل پر سماعت کی۔سپریم کورٹ کے بینچ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کاشف محمود کی اپیل مسترد کردی۔کاشف محمود نے جعلی ڈگری کیس میں ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔کاشف محمود پی پی241 چشتیاں سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ، جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا جس پرالیکشن کمیشن نے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker