اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہو گئے ، چیئرمین سینیٹ نے ان کااستعفیٰ منظور کر لیا،چیئرمین سینٹ کی منظوری کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی کووزیراعظم کامشیر مقرر کردیا گیا۔وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے باضابطہ منظوری دیدی ۔سینیٹر ایوب آفریدی کی نشست خالی ہونے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔سینیٹر ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہونگے ۔خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ایوب آفریدی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔