
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے سی پیک فیز 2معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہی ہے ، برآمدی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔منگل کو وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا اسد عمر ، حماد اظہر، شوکت ترین، معید یوسف، شہباز گل، چیئرمین سی پیک خالد منصور اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے شرکت کی۔اجلاس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز 2سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ رشاکئی ، دھابے جی،علامہ اقبال اور بوستان خصوصی صنعتی علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی پرکام تیزی سے جاری ہے، سرمایہ کاروں کی تمام ترضروریات کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے پورا کرنے کو یقییی بنایا جارہاہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہی ہے ، برآمدی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو مفید ماحول کی فراہمی کیلئے تمام حکومتی ادارے مل کر کام کررہے ہیں،سی پیک فیز2 پرکام کی رفتار مزید تیزکرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آلودگی کے تدارک کیلئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔