اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترینعلاقائی

اسلام آبادپولیس کی کارروائی،سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس پی رورل زون محمد عثمان ٹیپوکی ہدایت پر تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کی کارروائی،قتل کی واردات سمیت راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم محمد زمان گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لئے گئے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔کارروائی اے ایس پی ، ایس ڈی پی او شہزاد ٹاون عابد اکرام کی زیر نگرانی ایس ایچ او شہزاد ٹاون محمد عظیم منہاس معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker