
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد کے رہائشیوں اور کمرشل علاقوں میں آنے والوں کی سہولت کے لئے سی ڈی اے نے مختلف علاقوں میں مزید 200 عوامی بیت الخلا تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بیت الخلا اسلام آباد کے ایف، جی، ایچ اور آئی سیریز کے سیکٹروں میں تعمیر کئے جائیں گے،200 عوامی بیت الخلا کی تعمیر کے لئے سی ڈی اے نے ٹینڈر جاری کردئیے ہیں جن کو رواں ہفتے کھولا جائے گا۔ایف اور ایچ سیریز کے سیکٹروں میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے لئے دو کڑور روپے سے زائد کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں جبکہ جی اور آئی سیریز کے سیکٹروں میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے لئے بھی تقریبا دو کڑور روپے رکھے گئے ہیں۔یہ پبلک ٹوائلٹس اسلام آباد کے علاقوں بشمول ایف سکس مرکز، بلیو ایریا، ایف سیون ون، جی ایٹ مرکز، ایف ٹین مرکز، آئی ایٹ مرکز، آئی ایٹ فور، آئی ٹین مرکز، ایف الیون مرکز، ایف سیون مرکز، جی سیون مرکز، ایف ایٹ مرکز، جی الیون مرکز، جی ٹین مرکز، آئی نائن مرکز اور ایچ ایٹ فور میں تعمیر کئے جائیں گیان پبلک ٹوائلٹس میں خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ داخلی راستوں کو یقینی بنایا گیا ہے۔