اہم خبریںپاکستان

اے وی ایم مشین کا استعمال ووٹر ز سے حق چھیننے کے مترادف ہے، کرامت علی شیخ

ملتان (آئی پی ایس ) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنو بی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اے وی ایم مشین کا انعقاد ووٹر ز سے ووٹ کا حق چھیننے کے مترادف ہے، اپوزیشن حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن نے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے آج پوری قوم کے سامنے مفاد پرست سیاسی جماعتوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، عوام آنے والے وقتوں میں پی ایس پی کی سپورٹ کرے تو قائد مصطفی کمال ملک وقوم کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔ مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ دنیا کے 167جمہوری ممالک میں صرف 8ممالک میں اے وی ایم مشین کے زریعے ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار ہے تاکہ وہ ووٹرز کے ووٹ پر شب خون مارتے رہیں اور آج عمران خان بھی پاکستان میں وہی طریقہ کار اختیار کرنا چاہتے ہیں اگر عمران خان اور ان کی کابینہ نے گذشتہ چار سالوں کے دوران غریب قوم کو صیح معنوں میں ریلیف دیا ہوتا تو اے وی ایم مشین کی ضرورت نہ پڑتی اسی لئے اے وی ایم مشین کے زریعے ووٹرز سے اس کے ووٹ کا حق نہ چھینا جائے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اسی لئے جمہوری انداز میں ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار کو اپنا یا جائے جب پٹرولیم کا ڈیجیٹل پیمانہ درست نہیں ہو سکا تو اے وی ایم مشین کیسے چل سکے گی اسی طرح 60 فی صد دیہی آ بادی ہے وہاں لوگ ووٹ کیسے کاسٹ کرسکیں گے جو کہ گذشتہ 75سالوں سے ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ مزید پریشانی سے دوچار ہے ایک طرف یہ حالات ہیں تو دوسری طرف گذشتہ تین سالوں کے دوران ملتان کی اے ڈی پی واپس چلی گئی اور امسال بھی دوسرا کوارٹر شروع ہوچکا ہے لیکن صورتحال یہ ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کا پہیہ جام ہے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے سیوریج مسائل جوں کے توں ہیں بلدیاتی نظام بااختیار نہ ہونے کی وجہ سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کے دعوے ریت کا ڈھیر ثابت ہو چکے ہیں ماضی گواہ ہے کہ پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال کو جب کراچی میں کام کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے کراچی کی تقدیر بدل دی لیکن آج وہاں کے حالات بھی قابل رحم ہیں لیکن ملک کی بڑی جماعت ہونے کی دعویدار پیپلز پارٹی کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker