
قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس جسٹس(ر) ثاقب نثار کی نئی آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے اسکیم بنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کوسیاسی عمل سے باہر رکھنے کی اسکیم بنائی گئی، عظیم الشان اسکیم کاپتہ سابق چیف جسٹس کے نئے آڈیوکلپ سے چلتاہے، وقت آگیاہے ان کی غلطیوں کو درست کیاجائے،قوم انصاف کی منتظر ہے۔
سابق چیف جسٹس کے سامنے آنے والے نئے آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا۔وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ روا رکھی جانے والی غلطی کو ٹھیک کیا جائے۔ پوری قوم نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہے۔ https://t.co/M3LkySCPz8
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2021