
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل،مریم نواز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔مریم نواز کے وکیل نے 24 نومبر کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ۔عرفان قادر ایڈوکیٹ نے التوا کی درخواست دائر کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما مریم نواز کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث 24 نومبر کو پیش نہیں ہو سکتا، 24نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ کیلئے مقرر کی جائے۔