
اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کی گئی وائرل آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں 2افراد نواز شریف کو سزا دینے اور مریم نواز سے متعلق بات کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس آڈیو کو جسٹس (ر)ثاقب نثار سے منسوب کیا جارہا ہے جس پر ثاقب نثار نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے خود ساختہ (فیبری کیٹڈ)قرار دیا ہے۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے یہ آڈیو سنی ہے ، یہ آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے۔