اہم خبریںپاکستان

طارق فضل چوہدری کا لیگی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے حال ہی میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو الیکشن جیتنے پر مسلم لیگ ن فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کے صدر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مسلم لیگ ن اسلام آباد کے مقامی رہنماؤں صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد اور چیئرمین یوسی 24 سید ظہیر احمد شاہ ،چیئرمین سردار مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ، چیئرمین چوہدری اللہ دتہ ،چیئرمین رانا محمد اشفاق اور راجہ سفیر کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے دفتر پہنچ کر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر شکیل منیر، سینیئر نائب صدر جمشید احمد شیخ ،نائب صدر فہیم خان اور اختر عباسی خان نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر رہنماؤں کا والہانہ استقبال کیا ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اسلام آباد کے تاجروں کے مسائل کے حل اور اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا ایک فعال اور متحرک ادارہ ہے ۔ امید کرتے ہیںکہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی اور مارکیٹ کی غیر یقینی کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ھوئے چیمبر کے نئے منتخب ھونے والے عہدیدار اسلام آباد کے تاجروں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عام شہری کے لئے روز مرہ کے معمولات زندگی سے متعلق بھی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنا بھرپور اور ا ہم کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker