وہاڑی( محمد اشرف، نمائندہ خصوصی) سپریڈنٹ آف پولیس ہمانصیب نے کہا ہے کہ فیکٹری مالک سے لیکر رکشہ ڈرائیور تک ہر شخص کسی نہ کسی لحاظ سے آلودگی کی پیداوار میں شامل ہے،ہرصورت پرآگاہی پیدا کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول شاید حنیف اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول ریاض نذیر گاڑا،پرنسیپل پولیس ٹرینگ کالج ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اورایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ہمانصیب کی ہدایت پرموبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال عاربی نے پولیس ٹرینگ کالج ملتان میں منعقدہ سیشن میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی، ڈینگی سے بچا ؤکے بارے میں احتیاطی تدابیر اور بالخصوص سموگ سے آگاہی مہم کودور دراز کے دیہی علاقوں سکولز، کالجزاورکسانوں میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ عام لوگوں کو بھی اسکی سنگینی کااحساس ہوسکے جو کہ سمو گ کی سنگینی سے لاعلم رہ کر اپنی فصل کی بقایاجات کو آگ لگاکر فضا میں آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔جو سموگ کے اسباب میں سے بہت بڑا سبب ہے سموگ کی مختلف وجوہات ہیں جن میں صنعتی آلودگی،گاڑیوں کا دھواں،بھٹوں کا دھواں وغیرہ قابل ذکر ہیں۔سموگ سے شہریوں کے نہ صرف حالات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ مختلف قسم کی بیماریوں بھی پھیل رہی ہیں۔مددکے لیے حکومت پاکستان کی ہیلپ لائن اور پنجاب ہائی ویپولیس کی ہیلپ لائن1124 سے فائدہ اٹھایاجاسکتاہے۔انسپکٹر چیف لاانسٹرکٹرراشد رمضان نے کہاہم سب کو اجتماعی طور پراورانفرادی طور پرشجرکاری میں بھرپورتوجہ دیناہوگی ۔درخت ہی وہ واحد ذریعہ ہے جسکی مدد سے سموگ، آلودگی ،موسمیاتی ، تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچاجاسکتاہے۔مزید معلوماتی پمفلٹ روڈ ایکسیڈنٹ،سموگ کینقصانات سیبچااورڈینگی سے بچاؤ سے متعلق عام شہریوں میں تقسیم کئے گئے۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024
ترنول میں ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی ،مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 5نانبائی گرفتار
ہفتہ, 20 اپریل, 2024