اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کے بیان کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور باور کرایا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیردفاع کا بیان فریب انگیزہے بیان سے بھارت کی ہمسائیوں سے دشمنی کی فطرت کی عکاسی ہوتی ہے، بھارت کی پاکستان مخالف مہم مکمل طورپربے نقاب ہو چکی ہے، بھارتی مہم کوبین الاقوامی برادری میں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت الزام تراشیوں میں غلط بیانی اور تصورات سے کام لیتی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ،بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں سنگین جرائم کاارتکاب کر رہی ہیں۔ ترجمان نے باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتاہے، فروری 2019میں دنیاپاکستان کی صلاحیت اورعزم کی گواہ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker