اہم خبریںپاکستاندلچسپ

کیپٹن صفدر کا تین شادیاں کرنے پر عمران خان کیلئے ملکی سطح پر اہم عہدے کا اعلان

لاہور (آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے کیونکہ انہوں نے 3 شادیاں کی ہیں، آصف علی زرداری چیئرمین پہلے سے موجود ہیں، اس لئے عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن کا کوآرڈینیٹر بنایا جائے گا۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ مجھ پر 19 مقدمات قائم کئے گئے ہیں، خیبر پختونخوا کا غیرت مند جوان ہوں، بہادری سے ان مقدمات کا مقابلہ کروں گا، اب حکومت پر پرچے کا وقت آ چکا ہے۔کیپٹن (ر)صفدر نے شہباز شریف اور نواز شریف کے بیانیے میں فرق کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد میرے ساتھ نہیں آئیں گے، خواجہ عمران بھی نہیں آئے کیا وہ شہباز شریف کے ساتھ آئیں گے، خواجہ عمران نذیر کے کہنے پر جلسے میں آیا ہوں لیکن وہ نہیں آئے، اگر میرے خلاف کوئی مقدمہ ہوا تو ان کا نام بھی ضرور شامل کراوں گا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ہمارا کسی سے سیاسی اتحاد نہیں سماجی اتحاد ہے، ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں، ہمارا اصل مقابلہ اس قوت کے خلاف ہے جس نے ملک کو آگے نہ چلنے دیا۔ کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ آصف علی زرداری سے دامادوں کی ایسوسی ایشن کے معاملے پر کبھی رابطہ نہیں ہوا، صرف سوشل میڈیا پر ہی ملاقات ہو جاتی ہے، ہماری ایسوسی ایشن اتنی مشہور ہے کہ دامادوں کی یونین کی رکن سازی ہر گھر میں موجود ہے، دامادوں کی ایسوسی ایشن میں ممبر شپ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ نکاح فارم لے آئیں۔عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے کیونکہ انہوں نے 3 شادیاں کی ہیں، آصف علی زرداری چئیرمین پہلے سے موجود ہیں، اس لئے عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن کا کوآرڈینیٹر بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker