اہم خبریںپاکستانتجارت

گورنر پنجاب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  اسلام آباد(آئی پی ایس ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کی ہونے والی ملاقات یقینا پاکستانی رائس انڈسٹری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہنے والی اس میٹنگ میں رائس انڈسٹری کے حوالہ سے بہت سے اہم نکات اور مسائل پر گفتگو ہوئی۔ وفدکی جانب سے باسمتی G I Caseکے حوالے سے گورنر پنجاب کی کاوشوں اور کوششوں کو بہت سراہا گیا اور اس کیس کے حوالے سے پاکستان کے حقیقی موقف کو یورپی یونین اور دیگر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بہترین اور شاندار انداز میں پیش کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ انہوں نے رائس انڈسٹری کے مختلف مسائل سپلائی چین،فارم میکانائزیشنن کیڑے مار ادویات کا بہتراستعمال،ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آف سیڈماڈل مینڈیز چاول بطور صنعت جیسے اہم مسائل کے موثر اور مستقل حل کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے بڑے پر خلوص انداز میں اپنی خدمات کی ہمہ وقت دستیابی کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے نئی منتخب باڈی کو مبارکباد بھی دی۔گورنر پنجاب نے رائس انڈسٹری کی پروموشن اور ڈیویلپمنٹ کے لیے انہوں نے ذاتی کوششوں کا اظہار کیا ۔ ان کا یہ کہنا کہ رائس انڈسٹری ہمارے ملک کی اہم انڈسٹری اور عالمی سطح پر ہماری پہچان اور شان ہے ،ہمارے لیے باعث فخر ہے۔وفد میں علی ہشام اصغر چیئرمین ،قائدین شہزاد علی ملک، پیر ناظم حسین شاہ ، کاشف الرحمن ،گورننگ باڈی کے ممبران میاں صبیح الرحمان چوہدری خالد ، ابوبکر مرزا ،انعام الحق ،شاہ زیب ، احتشام الحق میں شامل تھے ۔ وفد کا کہنا تھا کہ جن مسائل کی Reap نے نشاندہی کی ہے اگر موجودہ حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے لیے اقدامات کیے تو آنے والا وقت رائس انڈسٹری کے لیے سنہرا دور ثابت ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker