
اسلام آباد(آئی پی ایس ) موٹرو ے پولیس میں فرض شناسی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کا گم شدہ موبائل فون تلاش کر کے مالک تک پہنچا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق محمد اقبال نامی شخص موٹر وے پر سفر کر رہا تھا ،دوران سفر وہ وہ کلرکہار سروس ایریا میں رکا جہاں وہ اپنا بیش قیمت موبائل ایک نجی بیکری میں بھول گیا اور سفر جاری رکھا ۔کچھ دور جانے کے بعد جب سے یاد آیا تو اس نے رک کر موٹر وے پولیس کی پیٹرولنگ کو معاملے سے آگاہ کیا ،جس پر فل فور کلرکہار سروس ایریا میں موجود موٹروے پولیس کی ٹیم سے رابطہ کیا گیا ۔اطلاع پاتے ہی متعلقہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر موبائل فون تلاش کر لیا اور مالک تک پہنچا دیا گیا ۔اس برق رفتار کاروائی کو سراہتے ہوئے اقبال نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔یاد رہے ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا قیمتی موبائل موٹروے پولیس کی جانب سے تلاش کر کے مالک تک پہنچایا گیا ہے ۔