اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آصف علی زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس کو دوسری بار چیلنج کر دیا

اسلام آباد،آصف علی زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس کو دوسری بار چیلنج کر دیا۔سابق صدر کی جانب سے بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان کا سابق صدر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہو۔ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آصف زرداری نے کیس سے بری کرنے کی عدالت سے استدعا کر دی ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست بیرسٹر شیراز راجپر کے ذریعے ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کا سابق صدر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہو۔ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نیب نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنائے ۔عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالت سے استدعا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس ختم کر کے ریفرنس کو واپس متعلقہ ادارے کو بھجوایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker